Back
नांदेड़ में मराठा सेवा संघ की इफ्तार पार्टी ने भाईचारे की नई मिसाल कायम की
AZAmzad Zee
Mar 11, 2026 02:45:58
Mumbai, Maharashtra
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں اور برکتوں کے نزول کے ساتھ جاری ہے۔ اس مقدس مہینے میں مسلمان نماز، روزہ، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی کے ساتھ مختلف مقامات پر روزہ افطار کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ عموماً یہ افطار پارٹیاں مسلمان ہی منعقد کرتے ہیں، لیکن ناندیڑ شہر میں ہر سال ایک ایسی منفرد افطار تقریب منعقد ہوتی ہے جس کا اہتمام کوئی مسلمان نہیں بلکہ ہمارے وطنی بھائی کرتے ہیں۔یہ مثالی افطار پارٹی مراٹھا سیوا سنگھ کے قومی صدر اور سدھباونا منچ کے ضلع صدر کاماجی پوار کی جانب سے ان کے کے پی موٹرس شوروم میں منعقد کی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کاماجی پوار گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل پابندی کے ساتھ اس افطار PARTY کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ ان کے اس خوبصورت جذبے اور بھائی چارے کی مثال کو سراہتے ہوئے شہر کے بڑی تعداد میں مسلمانوں نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔ اس افطار تقریب میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر بودھ بھنتے پیا پودھی جی، امبیڈکر مشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک کدم، سینئر صحافی پنڈھری ناتھ بوکارے، جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے امیرِ مقامی پٹھان عابد خان سمیت مختلف سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مقررین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جب بعض سیاسی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے مختلف طبقات کے درمیان نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ایسے ماحول میں کاماجی پوار کی جانب سے قومی یکجہتی اور سدبھاؤ کو فروغ دینے کی یہ کوشش انتہائی قابل تحسین و وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب سماج کے تمام طبقات آپس میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کے ساتھ رہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کریں۔افطار کے وقت تمام شرکاء نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا۔ بعد ازاں اسی مقام پر نمازِ مغرب باجماعت ادا کی گئی اور پھر مہمانوں کے لیے طعام کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ یہ تقریب باہمی محبت، قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کی ایک یادگار مثال بن کر سامنے آئی۔آخر میں کاماجی پوار نے افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
0
Report
हमें फेसबुक पर लाइक करें, ट्विटर पर फॉलो और यूट्यूब पर सब्सक्राइब्ड करें ताकि आप ताजा खबरें और लाइव अपडेट्स प्राप्त कर सकें| और यदि आप विस्तार से पढ़ना चाहते हैं तो https://pinewz.com/hindi से जुड़े और पाए अपने इलाके की हर छोटी सी छोटी खबर|
Advertisement
KKKRISNDEV KUMAR
FollowMar 11, 2026 03:49:25Noida, Uttar Pradesh:अयोध्या, उत्तर प्रदेश: बड़ी संख्या में श्रद्धालु राम जन्मभूमि मंदिर में दर्शन और पूजन के लिए पहुंच रहे हैं।
0
Report
NANasim Ahmad
FollowMar 11, 2026 03:48:380
Report
SKSHIV KUMAR
FollowMar 11, 2026 03:47:350
Report
ASAJEET SINGH
FollowMar 11, 2026 03:47:220
Report
SKSunny Kumar
FollowMar 11, 2026 03:47:080
Report
RMRam Mehta
FollowMar 11, 2026 03:46:590
Report
KKKRISNDEV KUMAR
FollowMar 11, 2026 03:46:33Noida, Uttar Pradesh:मुख्यमंत्री पुष्कर सिंह धामी मॉर्निंग के दौरान स्थानीय लोगों से मुलाकात की
0
Report
SKSunny Kumar
FollowMar 11, 2026 03:46:220
Report
TCTathagata Chakraborty
FollowMar 11, 2026 03:46:130
Report
GMGANESH MOHALE
FollowMar 11, 2026 03:45:490
Report
MMMRITYUNJAI MISHRA
FollowMar 11, 2026 03:45:230
Report
KKKRISNDEV KUMAR
FollowMar 11, 2026 03:34:420
Report
AKAshok Kumar1
FollowMar 11, 2026 03:33:590
Report
PKPRASHANT KUMAR1
FollowMar 11, 2026 03:33:470
Report
PKPravesh Kumar
FollowMar 11, 2026 03:33:350
Report