Back
शब-ए-बरात के अवसर पर कोटरगीट सनी मस्जिद में आत्मिक प्रशिक्षण सम्मेलन सफल
AZAmzad Zee
Feb 04, 2026 13:38:58
Mumbai, Maharashtra
شبِ برات کے موقع پر کوٹرگیٹ سنی جامع مسجد میں روح پرور تربیتی اجتماع
شبِ برات کے بابرکت موقع پر 03 فروری 2026 بروز منگل، نمازِ عشاء کے بعد سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ میں ایک عظیم الشان اور روحانی تربیتی اجتماع کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حضرت مولانا غلام جیلانی یزدانی صاحب نے حاصل کی۔
اجتماع کی نظامت کے فرائض محمد نسیم رضا نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسول ﷺ پیش کرنے کے لیے قاری محمد رضا، علی اشرفی، مختار اشرفی اور اعجاز شیخ کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے نعتِ پاک کا نذرانۂ عقیدت پیش کر کے محفل کو معطر کر دیا۔
پروگرام کے مطابق افتتاحی خطاب کے لیے مفتی حسان نجمی صاحب قبلہ کو دعوت دی گئی۔ مفتی صاحب نے شبِ برات کی فضیلت و اہمیت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں نہایت جامع و پُرمغز خطاب فرمایا۔ آپ نے حضرت معاذ بن جبلؓ کی روایت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"اللہ تعالیٰ پندرہ شعبان کی رات اپنی مخلوق کی طرف خاص نظرِ رحمت فرماتا ہے اور سب کو بخش دیتا ہے، سوائے مشرک اور کینہ رکھنے والے کے۔"
اس کے ساتھ ہی شبِ برات کو نجات اور مغفرت کی رات قرار دیتے ہوئے متعدد احادیث کا حوالہ دیا۔
اس موقع پر معروف اسلامی اسکالر و مبلغِ اسلام حضرت مولانا محمد رضا سر صاحب نے توبہ کے فضائل و مسائل پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ توبہ کس طرح کی جائے اور اس پر استقامت کیسے اختیار کی جائے۔ آپ نے قرآن و حدیث کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور نبی کریم ﷺ نے توبہ کرنے والے کو ایسا قرار دیا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہیں ہو۔
مولانا محمد رضا سر صاحب کے خطاب کے بعد ذکرِ الٰہی کی روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس کی سعادت اعجاز شیخ نے حاصل کی۔ بعد ازاں علی اشرفی نے رقت آمیز دعا کرائی، جس میں شرکاء آبدیدہ ہو کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کرتے ہوئے استقامت کی دعا کرتے نظر آئے۔
ذکر و صلوٰۃ و سلام کے بعد حلقۂ ذکر بھی قائم کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے دینی و شرعی مسائل اور فضائل سے استفادہ کیا۔
اجتماع کے اختتام پر مسجد کے مینجنگ ٹرسٹی محمد نسیم رضا نے تمام علماء کرام، مہمانانِ خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ حاجی شکیل صاحب اور KGN کمیٹی کے اراکین کی جانب سے شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی
0
Report
हमें फेसबुक पर लाइक करें, ट्विटर पर फॉलो और यूट्यूब पर सब्सक्राइब्ड करें ताकि आप ताजा खबरें और लाइव अपडेट्स प्राप्त कर सकें| और यदि आप विस्तार से पढ़ना चाहते हैं तो https://pinewz.com/hindi से जुड़े और पाए अपने इलाके की हर छोटी सी छोटी खबर|
Advertisement
MKManitosh Kumar
FollowFeb 04, 2026 15:02:230
Report
RKRANJEET Kumar OJHA
FollowFeb 04, 2026 15:01:520
Report
NSNeha Sharma
FollowFeb 04, 2026 15:01:320
Report
AAABHISHEK ADEPPA
FollowFeb 04, 2026 15:01:080
Report
DGDeepak Goyal
FollowFeb 04, 2026 15:00:490
Report
PKPrashant Kumar
FollowFeb 04, 2026 14:49:130
Report
RRRakesh Ranjan
FollowFeb 04, 2026 14:48:270
Report
NMNitesh Mishra
FollowFeb 04, 2026 14:48:060
Report
MKMUKESH KUMAR
FollowFeb 04, 2026 14:47:510
Report
RRRakesh Ranjan
FollowFeb 04, 2026 14:47:250
Report
BDBabulal Dhayal
FollowFeb 04, 2026 14:46:420
Report
ACAshish Chauhan
FollowFeb 04, 2026 14:46:210
Report
NJNEENA JAIN
FollowFeb 04, 2026 14:46:140
Report
RIRamawatar Isran
FollowFeb 04, 2026 14:45:560
Report
NTNagendra Tripathi
FollowFeb 04, 2026 14:45:270
Report